12 اکتوبر 2014 - 10:01
سیکیورٹی اہل کاروں کی شہادت کا ذمہ دار پاکستان ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب وزیر داخلہ نے سرحدی شہر سراوان میں سیکیورٹی اہل کاروں کی شہادت کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر داخلہ نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کی حکومت سے یہ توقع رکھتا ہے کہ اس بات کی اجازت نہ دے کہ دہشتگرد اس ملک کی سرزمین کو، ایران کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں استعمال کریں۔ ایران کے نائب وزیر داخلہ نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے نہیں ہیں کہا کہ سراوان کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس مسئلہ کو سرحدی افسروں کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور ایران سفارتی سطح پر بھی اس مسئلے اٹھائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ کی رات شرپسندوں نے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں ایران کے چارسیکیورٹی اہل کاروں کو شہید کردیا تھا۔ .......

/169